وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اڑان یعنی ”اڑے دیش کا عام ناگرک“ اسکیم سے بھارت کے Aviation شعبے میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ اڑان اسکیم کو 8 سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیر اعظم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ مذکورہ اسکیم کی بدولت کروڑوں لوگوں کو ہوائی جہاز سے سفر کرنے میں سہولت ملی ہے اور ہوائی اڈوں اور پروازوں کے Routes میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ اِس کے ساتھ ساتھ مذکورہ اسکیم سے تجارت اور کامرس کو بڑھاوا دینے پر بھی اچھا اثر پڑا ہے اور علاقائی ترقی کو تقویت ملی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آنے والے وقت میں بھی سرکار Aviation کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرتی رہے گی، اور بہتر کنکٹویٹی اور لوگوں کیلئے سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے گا۔