ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 19, 2024 9:43 PM

printer

اُردُن، جذام کو مکمل طور پر ختم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگیا ہے

عالمی صحت تنظیم WHO نے آج اعلان کیا کہ اردن، جذام کی بیماری کا مکمل خاتمہ کرنے والا پہلا ملک ہے اور اس طرح اس نے صحت عامہ کی عالمی کوششوں میں ایک نمایاں سنگ میل طے کیا ہے۔ اس سنگ میل کی حصولیابی پر اردن کو مبارکباد دیتے ہوئے عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھنوم گیبریسِس نے کہا کہ جذام کی بیماری صدیوں سے انسان کے لئے ایذا کا باعث بنی رہی ہے۔ البتہ لوگوں، کنبوں اور برادریوں کو اس لعنت سے نجات دینے اور اس کے پھیلنے سے روکنے کیلئے مسلسل کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔WHO نے کہا کہ اردن میں دو دہائیوں میں جذام کا کوئی مقامی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ 120 سے زائد ملکوں میں اب بھی اس بیماری کے cases موجود ہیں اور ہر سال 2 لاکھ سے زائد نئے کیسز درج کئے جاتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں