اُردن کے عمان میں جاری سینئر ایشیائی کُشتی چیمپین شپ 2025 کے دوسرے دن بھارتی پہلوانوں کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔
بھارت کے پہلوان نتیش نے کَل ملک کے لیے دوسرا کانسے کا تمغہ جیتا۔ اِس کے بعد بھارت کے کانسے کے تمغوں کی کُل تعداد 2 ہوگئی ہے۔ اِس سے پہلے سنیل کمار نے مردوں کے 87 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ نتیش نے گریکو رومن زمرے میں ترکمانستان کے Amanberdi Agamammedov کو نو۔صفر کے زبردست فرق سے شکست دی۔x