اردن کی راجدھانی عمّان میں جاری، ایشین کُشتی چیمپئن شپ 2025 میں کل بھارتی پہلوان منیشا بھانوالا نے 2021 کے ایڈیشن کے بعد پہلا سونے کا تمغہ جیتا ہے، جبکہ Antim Panghal نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ خواتین کے 62 کلو گرام کے زمرے کے فائنل مقابلے میں منیشا نے کوریا کی Ok J Kim کو آٹھ-سات سے ہرایا۔ 53 کلو گرام کے Bronze پلے آف میں Panghal نے تائی پی کی پہلوان Meng H. Hsieh کو کسی پوائنٹ کی حصولیابی کے بغیر تکنیکی امتیاز کی بنیاد پر شکست دی۔ بھارتی خواتین پہلوان اس ٹورنامنٹ میں اب تک سونے کا ایک، چاندی کا ایک اور کانسے کے 6 تمغے جیت چکی ہیں۔ مردوں کا فری اسٹائل مقابلہ آج شروع ہوگا۔×
Site Admin | March 29, 2025 9:37 AM | Asian Wrestling Championship
اُردن میں ایشین کُشتی چیمپین شپ میں منیشا بھان والا نے بھارت کا پہلا سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
