اُتر پردش میں، میرٹھ ضلعے میں کَل شام ایک تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے کم از کم سات افراد کی موت ہوگی۔ یہ حادثہ میرٹھ کے لوہیا نگر علاقے کی ذاکر کالونی میں پیش آیا، جس میں ایک چھوٹی بچی اور دو نو عمر بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا نے کہا کہ جب یہ حادثہ پیش آیا تو عمارت میں اُس وقت تقریباً 14 سے 15 افراد موجود تھے۔NDRF اورSDRF سمیت بچاؤ ٹیموں نے ملبے سے 12 افراد کو کامیابی کے ساتھ باہر نکالا جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔
تاہم ایک کنبے کے تین افراد ابھی بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے بچاؤ مہم میں رخنہ پڑا ہے۔ انتظامیہ نے بچاؤ مہم کے پیشِ نظر علاقے کو خالی کرنے کے لیے پوری رات کام کیا ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے کی معلومات لی اور وہ بچاؤ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔