اُتراکھنڈ میں کانوڑ یاترا کَل سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ یاترا ہر سال ساون کے مہینے میں کی جاتی ہے۔
ہر سال ہری دوار کے آس پاس کی ریاستوں سے بڑی تعداد میں عقیدتمند وہاں پہنچتے ہیں اور بہت سے عقیدتمند دریائے گنگا سے مقدس پانی لیکر اُترکاشی ضلعے میں Gaumukh جاتے ہیں۔
ریاستی سرکار نے کانوڑ یاترا کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بتایا کہ سرکار اور انتظامیہ نے یاترا کیلئے اچھی طرح سے انتظامات کئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اِس یاترا میں شرکت کرنے والے عقیدتمندوں پر ہیلی کاپٹروں سے پھول برسانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ کانوڑ یاترا شِوا کے عقیدتمندوں کی سالانہ یاترا ہے۔
یہ عقیدتمند کانوڑیے کہلاتے ہیں جو اتراکھنڈ میں یاترا کے مقدس مقامات مثلاً ہری دوار، Gaumukh اور گنگوتری سے دریائے گنگا سے مقدس جَل لے کر آتے ہیں۔
Site Admin | July 21, 2024 9:47 PM