August 6, 2024 10:09 AM

printer

اویناش سابلے نے اولمپکس میں مردوں کے تین ہزار میٹر اسٹیپل چیز فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ہاکی میں مردوں کی بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی کا سامنا کرے گی۔

اور اب کچھ خبریں پیرس اولمپکس کی۔

پیرس اولمپکس 2024 میں کَل رات اویناش سابلے نے مردوں کے تین ہزار میٹر اسٹیپل چیز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی اور وہ ایسا کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سابلے اس دوڑ میں پانچویں مقام پر رہے اور انہوں نے 8 اگست کو ہونے والے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس سے قبل ٹیبل ٹینس ٹیم مقابلے میں Manika بترا، سریجا اَکولا اور ارچنا کامت سمیت خواتین کی بھارتی ٹیم نے رومینیا کی ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں تین- دو سے ہرادیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، جو کل ہوگا۔ کشتی میں خواتین کے 50کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں بھارت کی وِنیش کا مقابلہ جاپان کی Yui Susaki سے ہوگا۔ ہاکی میں مردوں کی بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی کا سامنا کرے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں