اوڈیشہ میں ریاست کے کئی حصوں میں بہت شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خلیج بنگال میں موسم کی صورتحال آئندہ چوبیس گھنٹے میں ہوا کے گہرے دباؤ کے حلقے میں تبدیل ہونے کے پیش نظر یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے نے گنجم، Khordha، کندھمال، پوری اور Boudh اضلاع کیلئے ریڈ وارننگ، جبکہ 12 ضلعوں کیلئے اورینج اور 13 اضلاع کیلئے یلو وارننگ جاری کی ہے۔ اِس دوران شدید بارش کے سبب Koraput ضلعے کے Kundra بلاک کے مختلف گاؤوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
Site Admin | September 9, 2024 2:52 PM