اوڈیشہ میں، دنیا بھر میں مشہور بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بَل بھدر، دیوی سُبھدرا اور بھگوان سُدرشن کی رتھ یاترا آج سے مقدس شہر پُری میں دوبارہ شروع ہوگی۔ کَل پُری میں شاردا بالی میں سری گُنڈیچا مندر کیلئے رتھ یاترا، سورج غروب ہونے کے بعد، روایت کے مطابق روک دی گئی تھی۔ آج دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عقیدتمند، رتھوں کے اِس جلوس میں حصہ لیں گے۔
اِس سال یہ رتھ یاترا، علم نجوم کے مطابق دو دن نکالی جارہی ہے جبکہ پچھلی بار ایسا 1971 میں ہوا تھا۔ یاترا پرامن اور خوش اسلوبی سی جاری رکھنے کے مقصد سے وسیع حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔