ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 25, 2024 3:00 PM

printer

اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے بہت سے علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے کیونکہ سمندری طوفان دانا کمزور پڑ گیا ہے

شدید سمندری طوفان دانا کمزور پڑکر اوڈیشہ کے ساحلی ضلعوں کیندرپاڑا، بھدرک اور بالاسور کے کئی حصوں میں پہنچ گیا ہے۔ طوفان کے اثر سے شدید ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ دانا طوفان کَل دیر رات Bhitarkanika نیشنل پارک اور دَھمرا کے بیچ اوڈیشہ کی ساحل پر پہنچا۔

اِس طوفان سے بڑی تعداد میں درخت اور بجلی کے کھمبے جڑسے اکھڑ گئے ہیں اور خطے میں دھان کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔  بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ یہ طوفان کمزور پڑکر سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور اگلے چار گھنٹے کے دوران یہ مزید کمزور ہوکر گہرے دباؤ میں بدل جائے گا اور شمالی اوڈیشہ کو پار کرجائے گا۔  اس دوران آفات سے نمٹنے والی فورس نہایت احتیاط سے اکھڑ جانے والے درختوں کو ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ آج شام تک اِن علاقوں میں بجلی بحال ہوجانے کا امکان ہے۔

اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی نے آج صبح بھوبنیشور میں طوفان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ ضلعوں کے کلکٹروں سے کہا ہے کہ وہ دانا طوفان سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگائیں اور جلد سے جلد اپنی رپورٹ پیش کریں۔ محکمہ موسمیات نے آج شدید بارش کیلئے بالاسور، بھدرک اور میور بھنج ضلعوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ کیندرپاڑا، کیونجھار، دھن کنال، کٹک اور جاج پور اضلاع میں شدید بارش کے سبب اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں