ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 26, 2024 3:29 PM

printer

اوم برلا کو لوک سبھا کا اسپیکر دوبارہ چن لیا گیا ہے۔ انھوں نے مؤثر پارلیمانی کام کاج کا عہد کیا

BJP کے سینئر رکن پارلیمنٹ اوم برلا کو دوبارہ لوک سبھا کا اسپیکر چن لیا گیا ہے۔ اُنھیں زبانی ووٹ کے ذریعے چنا گیا کیونکہ اپوزیشن نے، جس نے اِس عہدے کیلئے کانگریس کے MP، کے سریش کو کھڑا کیا تھا، ووٹنگ کرانے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا۔ ان کے انتخاب کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی، اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی اور پارلیمانی امور کے وزیر   کرن رجیجو، جناب برلا کو اسپیکر کی کرسی تک لے گئے۔ اِس سے پہلے آج صبح جب ایوان کا اجلاس شروع ہوا تو وزیر اعظم جناب مودی اور NDA کے دیگر 12 رہنماؤں نے جناب برلا کو اسپیکر کے طور پر منتخب کرنے کیلئے ایک تحریک پیش کی۔ اپوزیشن کی طرف سے شیو سینا (UBT) کے لیڈر اروند ساونت، NCP (شردپوار) کی سپریا سولے اور SP کے آنند بھدَرویہ نے جناب سریش کے حق میں تحریک پیش کی۔

جناب برلا کو اُن کے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جناب برلا کو دوسری مرتبہ چنے جانے پر آج ایک تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ آئندہ پانچ برس تک اُن کی رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر جناب برلا کا کام نئے ارکان کیلئے حوصلے کا باعث بننا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ لوک سبھا میں جناب برلا کی قیادت کے تحت کئی اہم بل پاس کیے گئے۔

سماجوادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ اپوزیشن کو اپنے خیالات کے اظہار کیلئے وافر وقت دیا جائے گا۔ جناب یادو نے کہا کہ غیر جانبداری کسی بھی اسپیکر کی اہم خصوصیت ہوتی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کا مناسب احترام کیا جائے گا۔

TMC کے رکن پارلیمنٹ Sudhip بندھوپادھیائے نے 17 ویں لوک سبھا میں اپوزیشن کے اراکینِ پارلیمنٹ کی معطلی معاملہ اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ایوان میں مناسب بحث کے بعد ہی بل پاس کیا جانا چاہیے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں