خبر ملی ہے کہ اومان کے شہر مسقط میں علی بن ابی طالب مسجد پر حملے میں 9 افراد کی جانیں تلف ہوگئیں اور 28 دوسرے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ اومان میں ہندوستانی سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جانی نقصان کی اطلاع دی ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ کل رات پیش آنے والے اِس واقعہ میں ایک اور ہندوستانی بھی زخمی ہوا ہے۔ اومان کے سلامتی عملے کے ساتھ گولی باری میں 3 نامعلوم مسلح افراد موقع پر ہی مارے گئے۔ گولی باری کا یہ واقعہ عاشورہ سے ایک دن پہلے پیش آیا۔ اِسی دوران مسقط میں امریکہ کے سفارتخانہ نے اِس واقعہ کے پیش نظر چوکسی کا اعلان کیا ہے۔ اومان میں پہلی بار کسی شیعہ مسجد پر حملہ کیاگیا ہے اور اسلامک اسٹیٹ نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ x
Site Admin | July 17, 2024 2:48 PM