اودھم پور-سرینگر- بارہمولہ ریل رابطے کے کٹرا-ریاسی سیکشن کا قطعی معائنہ اِس ماہ کی 15 تاریخ سے پہلے ریلوے سیفٹی کے کمشنر کریں گے۔ توقع ہے کہ بھارتی ریلوے، جموں و کشمیر کیلئے ایک نئی وندے بھارت ٹرین اور دو میل یا ایکسپریس ریل گاڑیاں شروع کرے گا۔ یہ ریل گاڑیاں، ویشنو دیوی-کٹرا اور سرینگر ریلوے اسٹیشن کے بیچ چلیں گی اور اِن کی شمالی ریلوے زون دیکھ ریکھ کرے گا۔
ریلوے کی وزارت، فیروز پور ڈویژن کی تنظیمِ نو کے ذریعے شمالی ریلوے زون کے تحت جموں میں ہیڈکوارٹر کے ساتھ ایک نیا ریلوے ڈویژن تشکیل دے گی۔ آکاشوانی کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ وزارت نے بتایا کہ جموں ڈویژن میں پانچ سیکشن بنائے جانے کی تجویز ہے اور یہ ہیں:پٹھان کوٹ-جموں – ادھم پور، سرینگر- بارہمولہ، بھوگپور سِروال- پٹھان کوٹ، Batala-پٹھان کوٹ اور پٹھان کوٹ- جوگیندر نگر۔ سیکشن کی مجموعی لمبائی 742 اعشاریہ ایک کلو میٹر ہوگی۔
Site Admin | January 3, 2025 9:25 PM