19 سال سے کم عمر کے ایشیا کپ کے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے گروپ اے زمرے کے آخری میچ میں بھارت، میزبان متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹ سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ یہ میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔
متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر 138 رَن کا ہدف رکھا اور پوری ٹیم 44 اووروں میں آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے 16 اعشاریہ ایک گیند میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 143 رَن بنائے اور اس میچ میں شاندار جیت حاصل کرلی۔
اب بھارت کا مقابلہ اگلے سیمی فائنل میں سری لنکا سے جمعہ کو ہوگا، جوکہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اسی روز ایک دیگر سیمی فائنل میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔
آج پاکستان نے جاپان کو 180 رَن سے ہرا دیا ہے۔x