19 سال سے کم عمر بھارتی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کا پہلا ایشیا کپ جیت کر تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے۔ اِس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا اور بھارتی خواتین کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں ہاری۔
آج ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں بھارتی خواتین نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 41 رَن سے ہرا دیا۔ بنگلہ دیش کو 118 رَن کا نشانہ ملا تھا لیکن اُس کی پوری ٹیم 18 اوورس اور تین گیندوں میں محض 76 رَن بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی طرف سے آیوشی شُکلا نے تین وکٹ لئے، جبکہ Parunika sisodia اور سونم یادو کو دو-دو وکٹ ملے۔ اِس سے پہلے بھارتی خواتین نے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں سات وکٹ پر 117 رَن بنائے۔
Gongadi Trisha نے سب سے زیادہ 52 رَن اسکور کئے۔ انہوں نے 47 گیندوں پر یہ رَن بنائے۔
Trisha کو میچ کی اور ٹورنامنٹ کی بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ x