انکم ٹیکس بل 2025 آج لوک سبھا میں متعارف کیے جانے کا پروگرام ہے۔ انکم ٹیکس سے متعلق قوانین کو مستحکم کرنے اور اِس میں ترمیمات کے مقصد سے پیش کیا جانے والا یہ بل، ایوان کی کارروائی میں شامل کیا گیا ہے۔ اپنی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ایک نیا انکم ٹیکس بل لانے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ سالانہ 12 لاکھ روپے کی آمدنی والے لوگوں کو کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا۔
وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ آج لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے کا بھی پروگرام ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے حصے کا آج آخری دن ہے۔x