ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 23, 2025 9:40 AM | IPL

printer

انڈین پریمیر لیگ آئی پی ایل T-20 کرکٹ کے افتتاحی میچ میں کل رات کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔

انڈین پریمیر لیگ آئی پی ایل T-20 کرکٹ کے افتتاحی میچ میں کل رات کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔

آئی پی ایل کا 18 واں سیزن کل شام ایک عظیم الشان افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوا۔ آپی پی ایل کے پہلے میچ رائل چیلنجرس بنگلورو کے کپتان رجت Patidar  نے ٹاس جیت کر کولکتہ نائٹ رائیڈرس سے پہلے بلے بازی کرنے کو کہا جس پر اُس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 174 رن بنائے۔ جواب میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے 17 ویں اوور میں جیت کا اپنا نشانہ حاصل کرلیا۔

اس موقع پر افتتاحی کھیل کے دوران وراٹ کوہلی اور فلپ سالٹ کے درمیان 95 رن کی شاندار شرکت داری ہوئی۔ کوہلی 59 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اور اس طرح انھوں نے کل 400 واں ٹی۔ٹوئینٹی میچ کھیلا اور 3 وکٹ حاصل کرنے پر رایل چیلنجرس کے Krunal پانڈیا کو ان کی شاندار گیند بازی کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج سہ پہر ساڑھے تین بجے حیدرآباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رایزرس حیدرآباد کا مقابلہ راجستھان رایلز سے ہوگا۔

دن کے ایک اور میچ میں دیرینہ حریف چنئی سُپر کنگس کا سامنا ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ یہ میچ چنئی کے ایم۔اے۔چدمبرم اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں