August 16, 2024 9:37 AM

printer

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے کولکاتہ میں ایک  زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کی وحشیانہ ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے کَل پورے ملک میں 24 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے پورے ملک میں کَل  صبح چھ بجے سے ایمرجنسی خدمات کو چھوڑ کر دیگر شعبوں میں 24 گھنٹے کام نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کولکاتہ میں سرکار کے  زیرِ انتظام چلنے والے R.G.Kar میڈیکل کالج اسپتال میں ایک زیرِ تربیت خاتون ڈاکٹر کی مبینہ آبروریزی اور قتل، نیز بعد میں وہاں توڑ پھوڑ کے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے   کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس مدت کے دوران اوپی ڈی کام نہیں کریں گے اور ایسے آپریشن نہیں کیے جائیں گے جن کے لیے پہلے سے تاریخ طے کی گئی تھی۔ البتہ لازمی خدمات برقرار رہیں گی اور Casualty  وارڈس کام کرتے رہیں گے۔

گوا کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ریاست میں ایک ہزار سے زیادہ ڈاکٹر احتجاج میں OPD خدمات میں کام نہیں کریں گے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی گوا شاخ کے صدر ڈاکٹر سندیش Chodankar نے کہا ہے کہ کولکاتہ کے اسپتال کا واقعہ ملک کے لیے شرمناک ہے اور انسانیت پر ایک حملہ ہے۔

اُدھر کیرالہ میں ریزیڈینٹ ڈاکٹرس اور PG میڈیکل طلبا کولکاتہ میں خاتون ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کیس میں قصوروار عناصر کے خلاف جلد کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج پوری ریاست کے اسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات کو چھوڑ کر ہڑتال کر رہے ہیں۔

کیرالہ میڈیکل پوسٹ گریجویٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر تحفظ سے متعلق مرکزی ایکٹ کو نافذ کیے جانے اور کولکاتہ میں آبروریزی اور وحشیانہ قتل کے ذمہ دار افراد کو 48 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اِس کے ساتھ ساتھ کیرالہ سرکار کی صحت خدمات میں ڈاکٹروں کی سب سے بڑی انجمن کیرالہ گورنمنٹ میڈیکل آفیسرز ایسوسی ایشن نے بھی آج یومِ سیاہ منانے کا نعرہ دیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں