August 18, 2024 4:39 PM

printer

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر طبی عملے کے خلاف تشدد کو روکنے کیلئے ایک مرکزی قانون بنانے کی گذارش کی ہے۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن IMA نے کولکاتہ کے  RG Kar میڈیکل کالج معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر حفظان صحت کے عملے کے خلاف تشدد کو روکنے کیلئے ایک مرکزی قانون بنانے میں اُن کی مداخلت چاہی ہے۔ IMA نے کہا ہے کہ سبھی اسپتالوں کی سیکورٹی پروٹوکول ہوائی اڈوں کی طرح ہونا چاہئے۔اس نے یہ بھی کہاہے کہ اسپتالوں کو لازمی سیکورٹی حقوق کے ساتھ محفوظ مقام قرار دیا جاناچاہئے۔ IMA نے اپنے خط میں مقررہ وقت کے اندر جرائم کی باریکی کے ساتھ اور پیشہ وارانہ انداز میں تحقیقات اور فوری انصاف کی درخواست کی ہے۔اس کے ساتھ ہی IMA نے غمزدہ کنبے کیلئے مناسب معاوضہ دینے کی بھی مانگ کی ہے اور ڈاکٹروں کیلئے کام کے ماحول کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں