August 17, 2024 10:13 AM

printer

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے، کولکتہ میں ایک ریزیڈینٹ ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے خلاف احتجاج میں، آج 24 گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن IMAنے کولکتہ میں مغربی بنگال کے سرکاری RG KAR میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج 24گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیاہے۔ IMA نے آج صبح چھ بجے سے غیرایمرجنسی اور OPD خدمات انجام نہ دینے کا اعلان کیاہے۔ تنظیم متاثرہ ڈاکٹر کیلئے انصاف اور حفظان صحت کے کارکنوں کی حفاظت کیلئے ایک مرکزی قانون لانے کی مانگ کررہی ہے۔ ہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر کے سرکاری اور نجی اسپتال احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔IMA نے کولکتہ اسپتال میں توڑپھوڑ کئے جانے کے واقعے کی بھی مذمت کی ہے، جہاں  9 اگست کو ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعے کے بعد سے ڈاکٹر احتجاج کررہے ہیں۔

اس دوران مرکزی وزارت صحت نے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر ڈاکٹرز کے خلاف تشدد کا معاملہ پیش آتا ہے تو اس صورت میں زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے کے اندر ادارہ جاتی FIR داخل کرانا ادارے کے سربراہ کی ذمہ داری ہوگی۔ حفظان صحت کے ڈائرکٹر جنرل اتل گوئل نے مرکزی سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کے سربراہوں کو اس سلسلے میں خط تحریر کیاہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں