August 18, 2024 9:45 PM

printer

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن، IMA نے وزیر اعظم نریندر مودی کو R.G. Kar میڈیکل کالج واقعے پر ایک خط لکھا ہے اور اس سلسلے میں ان کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طبی اہلکاروں کے خلاف تشدد سے نمٹنے کیلئے مرکزی قانون لایا جاسکے

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن، IMA نے وزیر اعظم نریندر مودی کو R.G. Kar میڈیکل کالج واقعے پر ایک خط لکھا ہے اور اس سلسلے میں ان کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طبی اہلکاروں کے خلاف تشدد سے نمٹنے کیلئے مرکزی قانون لایا جاسکے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے سبھی اسپتالوں کے حفاظتی انتظامات کو ہوائی اڈوں کی طرز پر ترتیب دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ IMA نے مزید کہا کہ اسپتالوں کو محفوظ زون قرار دیا جائے جہاں سیکورٹی کا ٹھوس انتظام ہو۔ وزیر اعظم کو تحریر کردہ اپنے مکتوب میں IMA نے معاملے کی پیشہ ورانہ طور پر مقررہ مدت میں باریک بینی سے جانچ کی درخواست کی ہے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ IMA نے متاثرہ کے کنبے کیلئے مناسب معاوضہ دینے اور ڈاکٹروں کے کام کے حالات کو بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں