ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 10, 2025 9:35 AM | ISL-FOOTBALL

printer

انڈین سُپر لیگ فٹبال میں، بنگلورو کے کانتی راوا اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے ایک میچ میں بنگلورو FC نے جمشید پور FC کو شکست دے دی۔

انڈین سُپر لیگ فٹبال میں، بنگلورو کے کانتی راوا اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے ایک میچ میں بنگلورو FC نے جمشید پور FC کو شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی بنگلورو FC نے اپنے گھریلو میدان پر گزشتہ تین میچوں کی ہار کے سلسلے کو توڑتے ہوئے چوتھے مقام پر جگہ بنا لی ہے اور وہ 20 میچوں کے بعد 31 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے۔ ہاف ٹائم سے کچھ دیر پہلے 43 ویں منٹ میں Edgar Mendez نے بنگلورو کی جانب سے پہلا گول کیا۔ دوسرے ہاف میں 57 ویں اور 82 ویں منٹ میں Noguera کی جانب سے کیے گئے گول نے بنگلورو کی جیت یقینی بنا دی۔

جمشید پور کے گول کیپر Albino Gomes نے پہلے 15 منٹ کے دوران زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

12 ویں منٹ میں سُنیل چھیتری کے پنالٹی گول کو روکنے کے بعد، گومیز، سب سے زیادہ پنالٹی روکنے والے ISL گول کیپر بن گئے ہیں۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں