September 1, 2024 9:52 PM

printer

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ساتویں یومِ تاسیس پر آج مواصلات کے وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے آسان اور قابل استطاعت خدمات کے ذریعے مالی شمولیت کے مقصد کو پورا کرنے میں بینک کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ساتویں یومِ تاسیس پر آج مواصلات کے وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے آسان اور قابل استطاعت خدمات کے ذریعے مالی شمولیت کے مقصد کو پورا کرنے میں بینک کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب سندھیا نے کہا کہ اِس پہل کے آغاز کے بعد سے تقریباً 9 کروڑ 88 لاکھ بھارتیوں کے بینک کھاتے کھولے گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ مستفید ہونے والے افراد کو مختلف اسکیموں کے 45 ہزار کروڑ کے مالی فائدے فراہم کئے گئے ہیں۔ جناب سندھیا نے ادارے سے وابستہ ساتھیوں کو مبارکباد دی۔ انھوں نے ملک بھر میں ہر گاؤں اور گھر کو بینک کی سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں ادارے کی سخت محنت اور کوششوں میں اعتماد کا اظہار کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں