الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے آج اعلان کیا ہے کہ بھارت میں مصنوعی ذہانت AI کی ترقی اور اپنانے کے عمل کیلئے ڈجیٹل انڈیا کارپوریشن کے تحت ایک آزاد بزنس ڈویژن اIBD انڈیا AI نے مائیکرو سافٹ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمت نامے کے حصے کے طور پر مائیکرو سافٹ اور انڈیا AI طلباء، تدریسی عملے، ٹیکنالوجی تیار کرنے والے، سرکاری عہدیداروں، خواتین کاروباریوں سمیت 5 لاکھ افراد کو تکنیکی مہارت کی تربیت دی جائے گی۔ مذکورہ فریقین دیہی AI اختراع کے فروغ کیلئے AI کیٹالسٹ نامی AI ایکسیلنس کے مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ x
Site Admin | January 8, 2025 10:05 PM
انڈیا اے آئی نے ملک میں مصنوعی ذہانت کو اختیار کیے جانے اور اس کے فروغ کی خاطر مائیکرو سافٹ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں
