انڈیا اوپن بیڈمنٹن میں چراغ شیٹی اور ست وِک سائی راج رنکی ریڈی کی بھارتی جوڑی مردوں کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے آج رات نئی دلّی کے، کے ڈی جادھو انڈور اسٹیڈیم میں کوارٹر فائنل میں Jin Yong اور Kang Min-hyuk پر مشتمل جنوبی کوریا کی جوڑی کو اکیس-دس، اکیس-سترہ سے شکست دی۔
انڈیا اوپن بیڈمنٹن میں پی وی سندھو خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں ہار گئیں۔ آج شام نئی دلّی کے ڈی جادھو انڈور اسٹیڈیم اُنھیں انڈونیشیا کیGrigoria Mariska Tunjung کے سامنے، نو-اکیس، اکیس-اُنیس، سترہ-اکیس سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرے بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی کرن جارج کو بھی مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں چین کےWeng Hongyang کے سامنے تیرہ-اکیس، اُنیس-اکیس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Site Admin | January 17, 2025 10:01 PM