بیڈمنٹن میں آج پی وی سندھو نے دوسرے راؤنڈ میں جاپان کے Manami Suizu سے جیت حاصل کرکے بھارتی اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ سندھو نے نئی دلّی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں 46 منٹ میں اپنے حریف کو 21-15، 21-13 سے شکست دی۔ سندھو کا اگلا مقابلہ، کل انڈونیشیا کی Gregoria Mariska Tunjung کے ساتھ ہوگا۔
مردوں کے سنگلز میں کرن جارج کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے فرانس کے Alex Lanier کے کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُنہیں 22-20، 21-13 سے شکست دی۔ جارج کا اگلا مقابلہ، کل چین کے Weng Hongyang سے ہوگا۔