ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 14, 2025 9:34 PM

printer

انڈیا اوپن بیڈمنٹن میں نئی دلّی میں چراغ شیٹی اور ستوک سائی راج رنکی ریڈی، مردوں کے ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔ پی وی سندھو بھی خواتین کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں

انڈیا اوپن بیڈمنٹن میں آج نئی دلّی میں ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی، مردوں کے ڈبلز کے مقابلے میں کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔ بھارت کی اِس جوڑی نے ملیشیا کی دنیا کی ساتویں نمبر کی Man Wei Chong اور Kai Wun Tee کی جوڑی کو ایک سنسنی خیز میچ میں تیئس-اکیس، اُنیس-اکیس، اکیس-سولہ سے ہرا دیا۔اسی دوران، بھارت کی بیڈمنٹن سرکردہ کھلاڑی پی وی سندھو نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ہے۔ انھوں نے سیدھے سیٹوں میں چینی تائی پے کی Shuo Yun Sung کو شکست دی۔ سندھو نے خواتین کے سنگلز مقابلے میں اپنے 32ویں راؤنڈ میں Sung کو شکست دی۔
مردوں کے سنگلز میں کرن جارج نے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے ایک کانٹے کے میچ میں دنیا کے 25ویں نمبر کے یوشی تاناکا کو اکیس-اُنیس، چودہ-اکیس، ستائس-پچیس سے شکست دی۔
مردوں کے مکسڈ ڈبلز میں بھارت کی، دُھرو کپلا اور Tanisha Crasto کی جوڑی نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ اُس نے جنوبی کوریا کے Yin-Hui Hsu اور چینی تائی پے کے Cheng Kuan Chen کی جوڑی کو ہرایا۔اِسی دوران، دنیا کے سابقہ نمبر ایک کھلاڑی کدامبی سری کانت نے ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں