ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 27, 2024 9:42 PM

printer

انڈونیشیا کے مغربی سوماترا میں ایک غیر لائسنس شدہ سونے کی کان کے منہدم ہونے سے 15 مزدور ہلاک ہوئے ہیں

انڈونیشیا کے مغربی سوماترا میں ایک غیر لائسنس شدہ سونے کی کان منہدم ہوجانے کی وجہ سے کم از کم 15 مزدور ہلاک ہوگئے اور دوسرے 36 لاپتہ ہیں۔ آفات ناگہانی کی روک تھام سے متعلق Solok ایجنسی کے سربراہ Irwan Efendi نے میڈیا کو آج بتایا کہ یہ حادثہ ریاست کے Solok ریجنسی میں Nagari Sungai Abu کے مقام پر پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ لاپتہ لوگوں کو نکالنے کیلئے بھاری سازوسامان کے ساتھ بچاؤ کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا میں غیرلائسنس شدہ کانوں کا معاملہ عام ہے اور گذشتہ سالوں میں کئی حادثے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں