انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto اِس سال 76ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر صدر Subianto، پچیس اور چھبیس جنوری کو بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، صدر Subianto کا اکتوبر 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ بھارت کا اُن کا پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو باہمی تعلقات کا جامع جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان بہتر اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ ایک جامع کلیدی شراکت دار کے طور پر، انڈونیشیا، بھارت کے ایکٹ ایسٹ پالیسی اور بھارت-بحرالکاہل خطے میں ایک اہم ملک ہے۔
Site Admin | January 16, 2025 10:04 PM