انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto، 76ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات سے پہلے کل رات نئی دلّی پہنچے ہیں۔ صدرPrabowo اس سال کی یومِ جمہوریہ تقریبات میں، مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ خارجی امور کے وزیر مملکت Pabitra Margherita نے قومی راجدھانی میں ہوائی اڈّے پر اُن کا استقبال کیا۔ اپنے 4 روزہ دورے کے دوران انڈونیشیا کے صدر، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ وہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بھی ملیں گے اور راشٹرپتی بھون میں، رسمی استقبالیے میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر Prabowo کا یہ بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ جامع کلیدی شراکت دار کی حیثیت سے انڈونیشیا، بھارت کی مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی پالیسی اور بھارت بحرالکاہل خطّے میں ایک اہم ستون ہے۔×
Site Admin | January 24, 2025 9:53 AM | Indonesian Prez. Visit
انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto، 76ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات سے پہلے کل رات نئی دلّی پہنچے ہیں۔
