انڈونیشیا میں شمالی Maluku میں اچانک سیلاب آنے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے کم از کم سات افراد کی موت ہوگئی، جبکہ دو زخمی ہوئے۔ کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ وہاں تیز بارش کا سلسلہ کَل شروع ہوا تھا، جس سے Ternate City میں تباہی ہوئی ہے۔ بچاؤ اور امدادی کارروائی جاری ہے، جس میں فوج کے اہلکار، پولیس، تلاش اور بچاؤ محکمے کے مقامی اہلکار، قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے والے عملے کے لوگ اور رضاکار لگے ہوئے ہیں۔
Site Admin | August 25, 2024 2:45 PM