انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر جناب Robert Vadra سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ یہ پوچھ تاچھ ہریانہ میں زمین کے ایک معاہدے سے متعلق کالے دھن کو جائز بنانے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی ہے۔ یہ معاملہ گروگرام میں جناب Vadra کی کمپنی کے ذریعے زمین کی خریداری سے متعلق ہے۔ اِس سے پہلے صبح میں جناب واڈرا ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کیلئے قومی راجدھانی میں ED کے دفتر پہنچے تھے۔ x
دوسری جانب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ – ED، آج راجستھان کے سابق وزیر پرتاپ سنگھ Khachriyawas اور دیگر کی رہائش گاہ سمیت 15 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔ چھاپے کی یہ کارروائیاں میسرز PACL سے وابستہ 48 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے متعلق بڑے گھپلے کے سلسلے میں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آنجہانی نرمل سنگھ Bhangoo کے ساتھیوں کے خلاف FIR بھی درج کی گئی ہے، جس کا تعلق کمپنی اور اس سے منسلک اداروں کی املاک کو غیرقانونی طور پر فروخت کرنے سے ہے۔ x