انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سائبر جرائم کے نیٹ ورکس سے وابستہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں تلاشی کی کارورائی انجام دے رہا ہے۔ ملک بھر سے ہزاروں سائبر جرائم کی خبریں موصول ہوئی ہیں، جن میں Phishing گھپلے، QR کوڈ سے متعلق دھوکہ دہی اور جز وقتی نوکری سے متعلق گھپلے شامل ہیں۔ سائبر جرائم کی روک تھام سے متعلق بھارتی سینٹر اور مالی خفیہ اطلاع سے متعلق بھارتی یونٹ کی مدد سے جرائم کے سینکڑوں واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ پایا گیا ہے کہ غیر قانونی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ذریعے یہ پورا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا۔ دلّی کے Bijwasan علاقے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم پر اُس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ سائبر جرائم کے معاملے کے سلسلے میں وہاں چھاپے مارنے گئی تھی۔ x
Site Admin | November 28, 2024 2:57 PM