انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی نے آج حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ منی لانڈرنگ کیس میں کرکٹر سے سیاستداں بنے محمد اظہر الدین کو سمن جاری کیا ہے۔ حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد اظہر الدین پر اُن کی مدت کار کے دوران فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس کے رہنما محمد اظہر الدین کو تحقیقاتی ایجنسی نے سمن جاری کیا ہے، جس میں انہیں عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
Site Admin | October 3, 2024 2:20 PM