August 13, 2024 9:48 PM

printer

انسداد دہشت گردی سے متعلق بھارت-آسٹریلیا مشترکہ ورکنگ گروپ کی 14ویں میٹنگ نئی دلّی میں منعقد ہوئی

انسداد دہشت گردی سے متعلق بھارت-آسٹریلیا مشترکہ ورکنگ گروپ کی 14ویں میٹنگ نئی دلّی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران، عالمی انسداد دہشت گردی کے چیلنجوں اور دونوں ملکوں کے درمیان جاری انسداد دہشت گردی کے تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارت اور آسٹریلیا نے ہر طرح کی اور ہر شکل میں دہشت گردی کی سختی کے ساتھ مذمت کی اور ایک جامع اور پائیدار طریقے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ فریقین نے سرحد پار کی دہشت گردی کیلئے دہشت گردانہ Proxies استعمال کرنے کی مذمت کی۔ دونوں ملکوں نے گھریلو، علاقائی اور عالمی دہشت گردی کے خطرے کے جائزوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے جوائنٹ سکریٹری K.D. Dewal اور آسٹریلیا کے خارجی امور اور تجارت کے محکمے میں انسداد دہشت گردی کے سفیر Richard Feakes نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں