انسانی حقوق کے قومی کمیشن (NHRC) نے راجستھان کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو لاپرواہی برتے جانے کے دو الگ الگ معاملات کی پاداش میں نوٹس جاری کئے ہیں۔ NHRC نے دونوں معاملات میں میڈیا کی خبروں پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے، چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ اس رپورٹ میں لاپرواہی کے شکار بچے کی صحت کی صورتحال، پولیس کارروائی، قصور واروں کے خلاف کئے گئے اقدامات اور اگر متاثرہ کنبوں کو کوئی معاوضہ دیا گیا ہے تو اس کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
Site Admin | December 16, 2024 9:35 PM