انسانی حقوق کے قومی کمیشن NHRC، وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر آج سے نئی دلّی میں، تکنیکی اور اقتصادی تعاون پر عمل کرنے سے متعلق صلاحیت سازی کا ایک 6 روزہ پروگرام منعقد کرے گا۔ نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ سمیت 8 ملکوں کے انسانی حقوق کے قومی اداروں کے سینئر افسران اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ NHRC نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد مختلف خطوں میں انسانی حقوق کو فروغ دینا، انہیں تحفظ دینا اور مستحکم بنانا ہے۔×
Site Admin | November 11, 2024 9:56 AM