ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 26, 2024 10:09 PM

printer

انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے کیرالہ کے تھیروونتاپورم ضلعے کے مضافات میں قبائلی افراد کے مابین خودکشی کے  واقعات میں مبینہ اضافے کا اپنے طور پر نوٹس لیا ہے

انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے کیرالہ کے تھروونتپورم کے مضافات میں آباد قبائلی لوگوں میں خودکشی کے معاملات اضافہ کی اطلاع ملنے پر ازخود نوٹس لیا ہے، دیہاں سال 2024 میں ہی 23 اموات درج کی گئی ہیں۔ کمیشن نے چیف سکریٹری اور کیرالہ کے ڈائریکٹر جنرل ااف پولیس کو نوٹس جاری کیا اور دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2011 سے 2022 کے درمیان خودکشی کے 138 معاملے ہوئے جن میں سے زیادہ تر ضلع کے Perringanmala علاقے میں پیش آئے۔

NHRC نے اس بات کی نشاندہی کی کہ دو سال تک حالات پرسکون رہنے کے بعد خودکشی کا یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔

کمیشن نے یہ مشاہدہ کیا کہ میڈیا رپورٹس کے مواد میں اگر سچائی ہے تو اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ کیرالہ کے مخصوص خطہ میں رہنے والے درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگ سماجی، اقتصادی اور ثقافتی حقوق سے متعلق زندگی کے حق سے ایک سنگین مسئلے سے دوچار ہیں۔

NHRC نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی خودکشی انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق ایک مسئلہ ہے جس پر سرکاری اداروں کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ریاست پر شہری کی حفاظت کو یقینی بنانے کی پابند ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں