انسانی حقوق کے قومی ادارے NHRC نے SC کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے معاملے میں 44 لوگوں کو گرفتار کیے جانے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ ایک بیان میں ادارے نے کہاکہ اگر میڈیا کی رپورٹس سچ ہیں تو یہ متاثرہ سے متعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین مسئلے کی طرف سے اشارہ کرتی ہیں۔ NHRC نے کیرالہ پولیس کے DGP اور چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گزارش کی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ دیں۔ ادارے نے رپورٹ میں ایف آئی آر کی تفصیل، متاثرہ کی صحت، طبی سہولیات، کاؤنسلنگ اور فراہم کیے گئے معاوضے کی تفصیل مانگی ہے۔
Site Admin | January 21, 2025 9:40 AM
انسانی حقوق کے قومی ادارے NHRC نے SC کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے معاملے میں 44 لوگوں کو گرفتار کیے جانے کا ازخود نوٹس لیا
