ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 21, 2024 9:21 PM

printer

انتہائی شدید سمندری طوفان DANA جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پوری اور ساگر جزائر پر اثر انداز ہوگا

انتہائی شدید سمندری طوفان DANA جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پوری اور ساگر جزائر پر اثر انداز ہوگا۔ اس کی رفتار تقریباً 120کلو میٹر فی گھنٹے کی ہوگی۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یہ طوفان کَل صبح ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوکر بدھ تک سمندری طوفان بن کر مغربی-وسطی خلیج بنگال پر پہنچے گا۔ اسی دوران اڈیشہ سرکار ساحلی اضلاع میں رہنے والوں کو بڑے پیمانے پر باہر نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پناہ گاہیں تیار کئے جارہے ہیں اور پانی اور روشنی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ NDRF، ODRAF اور فائر خدمات امداد اور بچاؤ کی کارروائیوں کیلئے ساحلی اضلاع کی طرف پہنچ رہی ہیں۔ مرکزی کابینہ سکریٹری نے بھی طوفان سے ہونے والے ممکنہ نقصان سے نمٹنے کیلئے ریاست کی تیاریوں پر اڈیشہ کے کابینہ سکریٹری سے بات کی ہے۔ مرکز نے اڈیشہ اور مغربی بنگال کی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی نے بھی آج بھوبنیشور میں ایک جائزہ میٹنگ کی اور طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ سرکار طوفان کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انھوں نے بجلی، پینے کا پانی اور ٹیلی مواصلات سمیت طوفان کے بعد ضروری خدمات کی جلد بحالی کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں