ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 9, 2024 9:44 AM

printer

انتخابی کمیشن کی ٹیم نے جموں وکشمیر اسمبلی کے انتخابات کے بارے میں سری نگر میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

 

اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار کی سربراہی میں چناؤ کمیشن کی ٹیم مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے دو دن کے دورے پر گئی ہوئی ہے۔ اِس میں انتخابی کمشنر گیانیش کمار اور ڈاکٹر SS Sandhu بھی شامل ہیں۔

انتخابی کمیشن کے عہدیدار آج جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

چناؤ کمیشن کی ٹیم نے کَل مختلف فریقوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہئ خیال کیا، جس میں قومی اور جموں وکشمیر کی تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے نمائندے شامل تھے۔

اِس کا مقصد انتخابی عمل میں اُن کی سرگرم شمولیت کو فروغ دینے کی خاطر اُن کی رائے معلوم کرنا اور اُن کے خیالات کو سمجھنا ہے۔

اِس سے قبل انتخابی کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کیلئے اہمیت کے حامل انتظامی اور سکیورٹی انتظامات پر تبادلہئ خیال کیلئے ضلع چناؤ افسروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹ صاحبان کے ساتھ چناؤ تیاریوں کا جائزہ لیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں