انتخابی کمیشن نے ہریانہ میں اسمبلی انتخابات مکمل ہونے تک موجودہ بھرتی کے عمل کے نتیجوں کے اعلان کو روک دیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے کانگریس کے لیڈر جے رام رمیش کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے، جو ہریانہ پولیس میں کانسٹبل کے عہدے کیلئے پانچ ہزار 600 اسامیاں پُر کرنے کیلئے بھرتی کے عمل اور ہریانہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مختلف عہدوں کیلئے بھرتی کے تناظر میں مثالی ضابطہئ عمل کی مبینہ خلاف ورزی کے بارے میں تھی۔
چناؤ کمیشن نے کہا ہے کہ سب کیلئے برابر کے مواقع برقرار رکھنے اور اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ کسی کو بھی ناجائز فائدہ نہ ملے، کمیشن نے ریاستی سرکار کو ہدایت دی ہے کہ انتخابات مکمل ہونے تک نتیجوں کا اعلان نہ کیا جائے۔
Site Admin | August 21, 2024 9:50 PM
انتخابی کمیشن نے ہریانہ میں اسمبلی انتخابات ختم ہونے تک بھرتی کے عمل کے نتیجوں کے اعلان پر روک لگا دی ہے
