انتخابی کمیشن نے آج ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جانے کی تاریخ کو تبدیل کیا ہے۔ اب یہاں پہلی اکتوبر کے بجائے 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی سیاسی پارٹیوں، ایک ریاستی سیاسی پارٹی اور آل انڈیا بشنوئی مہاسبھا کی جانب سے یہ درخواست موصول ہوئی تھی کہ بشنوئی فرقے کے افراد بڑی تعداد میں ہریانہ سے راجستھان کی طرف سفر کرتے ہیں تاکہ وہ صدیوں سے جاری Asoj Amavasya فیسٹیول کی تقریبات میں حصہ لے سکیں۔ انتخابی کمیشن نے اِن درخواستوں پر غور کرتے ہوئے انتخابات کی تاریخ کو بدل کر 5 اکتوبر کردیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ہریانہ اور جموں وکشمیر دونوں ہی کیلئے ووٹوں کی گنتی اب 4 اکتوبر کے بجائے 8 اکتوبر کو ہوگی۔
Site Admin | August 31, 2024 9:45 PM