ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 4, 2024 9:38 PM

printer

انتخابی کمیشن نے کیرالہ، پنجاب اور اترپردیش میں 14 نشستوں پر اسمبلی ضمنی انتخابات کی پولنگ کی تاریخ کو تبدیل کرکے 20 نومبر کردیا ہے

انتخابی کمیشن نے کیرالہ، پنجاب اور اترپردیش کے 14 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب اِن حلقوں میں 13 کی بجائے اِس مہینے کی 20 تاریخ کو پولنگ ہوگی۔ اِن 14 حلقوں میں، کیرالہ میں Palakkad، پنجاب میں ڈیرا بابا نانک، Chabbewal، Gidderbaha، برنالا اور اترپردیش میں میراپور، Kundarki، غازی آباد، Khair، Karhal، Sishamau، پھول پور، Katehari اور Majhawan شامل ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور یہ 23 نومبر کو ہی ہوگی۔ یہ فیصلہ، BJP، کانگریس، BSP اور بہت سی سماجی تنظیموں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے کمیشن کے ذریعے موصول نمائندگیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
انھوں نے اِس مہینے کی 13 تاریخ کو بڑے پیمانے پر سماجی، ثقافتی اور مذہبی سرگرمیوں کے باعث پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں