ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 8, 2025 11:05 AM

printer

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ وہ ووٹروں کے فوٹو شناختی کارڈ ای۔پیک  کے ڈپلیکیٹ نمبروں کے، دیرینہ معاملے کو تین مہینے کے اندر اندر حل کر لے گا

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ وہ ووٹروں کے فوٹو شناختی کارڈEPIC  کے Duplicate نمبروں کے، دیرینہ معاملے کو تین مہینے کے اندر اندر حل کر لے گا۔ کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ اُس نے اس دیرینہ معاملے کو حل کرنے کا فیصلہ تکنیکی ٹیموں اور متعلقہ اعلیٰ انتخابی افسروں کے ساتھ تفصیلی  تبادلہئ خیال کے بعد کیا ہے۔ اس معاملے کو حل کرنے سے، ڈپلیکیٹ EPIC نمبروں والے موجودہ ووٹروں کے لیے ایک منفرد قومی EPIC نمبر کی یقین دہانی ہوگی۔

کمیشن، ڈپلیکیٹ EPIC نمبروں کے معاملے پر غور و خوض کر چکا ہے۔ EPIC نمبر سے قطع نظر، کوئی ووٹر، جو کسی خاص پولنگ اسٹیشن کی چناؤ فہرست میں شامل ہے، وہ اُسی پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ دے سکتا ہے اور کسی دوسرے پولنگ اسٹیشن پر نہیں۔

نمونے کے طور پر 100 سے زیادہ ووٹروں کی انکوائری سے انکشاف ہوا ہے کہ جن ووٹروں کے پاس ڈپلیکیٹ EPIC نمبر ہیں، وہ صحیح یا تصدیق شدہ ووٹر ہیں۔ البتہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، غیر تصحیح شدہ فہرستوں کے سبب ڈپلیکیٹ نمبر جاری کیے جانے کے معاملے کا پتہ نہیں چل سکا تھا، کیونکہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے اپنے طور پر چناؤ فہرستوں کا بندوبست کر رہے تھے۔ بھارت کی چناؤ فہرستیں دنیا بھر میں سب سے بڑی چناؤ فہرستیں ہیں، جن میں 99 کروڑ سے زیادہ ووٹروں کا رجسٹریشن ہے۔ انتخابی کمیشن، چناؤ فہرستوں کو لگاتار تازہ شکل دیے جانے کے علاوہ، ہر سال اِن فہرستوں پر مختصر طور پر خصوصی نظرِ ثانی کا کام بھی کرتا ہے۔ یہ کام ہر سال اکتوبر سے دسمبر کی مدّت میں کیا جاتا ہے، جس کے بعد جنوری میں قطعی فہرستیں جاری کر دی جاتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں