ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 3, 2025 2:49 PM

printer

انتخابی کمیشن نے ووٹنگ کے دن دلی اسمبلی چناؤ سے متعلق ایگزٹ پول پر پابندی عائد کردی ہے

انتخابی کمیشن نے دلّی اسمبلی انتخاب، اترپردیش اور تمل ناڈو میں ضمنی انتخاب کی ایک ایک سیٹ کیلئے ووٹنگ کے دن صبح  7 بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک ایگزٹ پول پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایک نوٹیفکیشن میں کمیشن نے سبھی میڈیا اداروں، جس میں ٹیلی ویژن چینلز، ریڈیو اسٹیشنز اور نیوز ایجنسیاں شامل ہیں، اس پابندی پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ پابندی 48 گھنٹے کی مدت سے لے کر ووٹنگ کے ختم ہونے تک، الیکٹرنک میڈیا پر کسی بھی طرح کے رائے عامہ کے جائزے یا سروے کے نتائج کے نشر کئے جانے پر بھی عائد ہوگی۔ دلّی اسمبلی انتخاب کیلئے ووٹنگ 5 فروری کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں