ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 4, 2024 3:04 PM

printer

انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر کی ڈائریکٹر جنرل پولیس رشمی شکلا کا فوری طور سے تبادلہ کئے جانے کا حکم دیا ہے

انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر کی ڈائریکٹر جنرل پولیس رشمی شکلا کا فوری طور سے تبادلہ کئے جانے کا حکم دیا ہے اور مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو یہ ہدایت دی ہے کہ اُن کی ذمے داری متعلقہ کیڈر میں اگلے سب سے سینئر IPS افسر کے سپرد   کی جائے۔ چیف سکریٹری کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ کَل دوپہر ایک بجے تک نئے DGP کے تقرر کیلئے تین IPS افسروں کے پینل کے ناموں کی فہرست پیش کریں۔کانگریس اور شیوسینا UBT سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے  اعلیٰ انتخابی کمشنر کو شکایت پیش کی تھی، جس میں محترمہ رشمی شکلا پر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔اِن پارٹیوں نے اُنہیں ریاستی پولیس کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں