انتخابی کمیشن نے آج راجیہ سبھا کی 6 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں تین سیٹیں آندھراپردیش کی اور اڈیشہ، مغربی بنگال اور ہریانہ کی ایک ایک سیٹ شامل ہیں۔ ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن 3 دسمبر کو جاری کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی اگلے مہینے کی 10 تاریخ تک داخل کیے جاسکیں گے۔ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی 20 دسمبر کو ہوگی۔
Site Admin | November 26, 2024 9:18 PM