ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 7, 2025 4:39 PM

printer

انتخابی کمیشن نے دلّی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے؛ ووٹنگ پانچ فروری اور ووٹوں کی گنتی آٹھ فروری کو ہوگی۔

دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ اگلے مہینے پانچ فروری کو اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ انتخابی کمیشن نے آج دلّی کی 70 رکنی اسمبلی کیلئے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، چیف انتخابی کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ نوٹفکیشن 10 جنوری کو جاری کیا جائے گا اور پرچہئ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری ہوگی۔ جناب کمار نے کہا کہ قومی راجدھانی میں ایک کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کیلئے 13 ہزار 33 پولنگ مراکز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے اِس امید کی اظہار کیا کہ اِس بار دلّی کے رائے دہندگان بڑی تعداد میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
چیف انتخابی کمشنر نے EVM سے چھیڑچھاڑ، شام پانچ بجے کے بعد زیادہ ووٹنگ ہونے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل سست روی سے چلنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔
موجودہ اسمبلی کی مدتِ کار اگلے مہینے 23 تاریخ کو ختم ہو جائے گی۔ سال 2020 کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 62 سیٹیں جیتی تھیں، جبکہ BJP کو محض 8 سیٹیں ہی حاصل ہوئی تھیں۔ وہیں کانگریس ایک سیٹ بھی جیت نہیں سکی تھی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں