ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 24, 2024 10:20 PM

printer

انتخابی کمیشن نے جھارکھنڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور آزادانہ چناؤ کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی

انتخابی کمیشن نے مرکزی اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو واضح کر دیا کہ آنے والے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوران پیسوں کی طاقت کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چیف انتخابی کمشنر راجیو کمار کی قیادت والی انتخابی کمیشن کی ٹیم نے جھارکھنڈ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کی، ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز اور دوسرے فریقوں سے بھی تبادلہئ خیال کیا گیا۔ بعد میں رانچی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جناب راجیو نے کہا کہ لالچ سے پاک انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انتخابی کمیشن نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو اپنے راستوں کو قطعی شکل دینے کی ہدایت دی تاکہ غیر قانونی شراب، نقد رقم اور منشیات کے استعمال کو روکا جاسکے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں